حکومتی اقدامات ناکام،مہنگائی کا راج برقرار
چینی، آٹا اور گھی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ویب نیوز) ملک میں مہنگائی کم نہ ہوسکی ،اس حوالے سے حکومتی اقدامات ناکام رہ گئے ، چینی، آٹا اور گھی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،دارہ شماریات نیہفتہ وارمہنگائی رپورٹ جاری کر دی ۔22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 سستی ہوئیں۔ ایک سال میں سرخ مرچ 140 فیصد،انڈے 67 فیصد ،چکن 48 فیصد اورچینی ساڑھے 20 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مرغی 17 روپے سستی ہو کر فی کلو قیمت 238 ہوگئی ۔لہسن 8 روپے ،پیاز 2 روپے کلو جبکہ ایل پی جی 10 روپے کلو سستی ہوئی ۔دال چنا، مسور، دودھ، چاول کے نرخوں میں بھی کمی آئی ۔یوں ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.19 فیصد کمی ہوئی ۔دوسری جانب ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے ،انڈے 2 روپے 13 پیسے درجن ، ، 200 گرام سرخ مرچ 7 روپے مہنگی ہوئی ۔ ہفتے کے دوران 9 اشیائے ضروریہ میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں مرچ 140 فیصد، انڈے 67 فیصد ، چکن 48 فیصد اورچینی ساڑھے 20 فیصد مہنگی ہوئی ۔بجلی 70 فیصد، کپڑے اور جوتے 20 سے 30 فیصد مہنگے ہوئے ۔گزشتہ سال کی نسبت پیاز 48 فیصد، لہسن 38 فیصد ،آلو 11 فیصد، ٹماٹر ساڑھے 3 فیصد ، ایل پی جی 15 فیصداورہائی اسپیڈ ڈیزل 5 فیصد سستا ہوا۔