کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 177پوائنٹس بڑھ گیا ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 2ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(ویب  نیوز)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کارباری اتار چڑھائو کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 177پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس44700پوائنٹس سے بڑھ کر44900پوائنٹس کی سطح پرجا پہنچا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 2ارب روپے ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے ابتدائی سیشن میں حصص کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی عبور کرتا ہوا 45100پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاتاہم سرمائے کے انخلاء کے باعث انڈیکس اس حد پر برقرا رنہ رہ سکا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں اضافے کے باوجود سرمایہ گھٹ گیامگر67.78فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 177.22پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس  44724.09پوائنٹس سے بڑھ کر 44901.31پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30655.84پوائنٹس سے بڑھ کر30750.20پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس24.17پوائنٹس کی کمی سے18476.67پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھائو کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2ارب7کروڑ44لاکھ 218روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایے کا مجموعی حجم 79کھرب49ارب33کروڑ49لاکھ47ہزار428روپے سے گھٹ کر79کھرب47ارب26کروڑ5لاکھ 47ہزار210روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو21ارب روپے مالیت کے 48کروڑ46لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 23ارب روپے مالیت کے 55کروڑ40لاکھ 68ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ روز مجموعی طور پر388کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،111میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبا ر کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 10کروڑ13لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ82لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ6لاکھ ،پاک ریفائنری 2کروڑ78لاکھ ،اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ80لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں320.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 14200.00روپے ہو گئی اسی طرح 36.27روپے کے اضافے سے نیشنل ریفائنری کے حصص کی قیمت 582.78روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 145.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 5855.00روپے ہو گئی جبکہ 62.90روپے کی کمی سے انڈس موٹرکمپنی کے حصص کی قیمت 1037.28روپے پر آ گئی۔