بیگلری اور لیزا کا ”لائیو سیلز“کے آغاز کا اعلان
اس اقدام کا مقصد صارفین کو تجرباتی شاپنگ کے نئے طریقے سے آگاہ کرنا ہے

لاہور  (ویب نیوز )  ممتاز بیوٹی اور فیشن ای-کامرس ریٹیل اسٹور، بیگلری Bagallery))نے لزا(لائیو اسٹریم شاپنگ اسسٹنٹ)کے ساتھ شراکت قائم کر لی ہے جس کا مقصد انتہائی پرکشش اور تبدیلی میں اضافہ کرنے والے تجربے کے ساتھ صارفین کے لیے خریداری کے لائق لائیو اسٹریم متعارف کرانا ہے۔ یہ شراکت پاکستانی اور جرمن کمپنیوں کے درمیان اتحاد کی علامت ہے جس کا مقصد خریداری کا ایسا تجربہ مہیا کرنا ہے جو دکان کو صارفین کی گنجائش کے مطابق بناتا ہے۔

لائیو اسٹریم شاپنگ اسسٹنٹ (LiSA) ایک پلگ-اینڈ-پلے لائیو کامرس سافٹوئیر ہے جو بیگلری کے برانڈ کی شناخت کو ضرورت کے مطابق بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اسے بیگلری کے اپنے ڈومین میں شامل کردیتا ہے۔ اس طرح کسٹمرز کے لیے ایک برانڈوالا اور کسی رکاوٹ کے بغیر مکمل تجربہ یقینی بناتا ہے۔

بیگلری،ملک میں، پہلا ای-کامرس پلیٹ فارم ہے جو،صارفین کے لیے،اِس تجربے کو پاکستان لا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی پر مشتمل یہ شراکت صارفین کو ”شاپ ایز دے واچ“کے قابل بنائے گی اور ُانھیں اس قابل بنائے گی کہ وہ اُن پروڈکٹس کو فوری طور پر خرید سکیں جو لائی ایونٹ کے دوران دکھائی جا رہی ہیں۔یہ لائیو اسٹریم مصروفیت اور تبدیلی کے لیے لائیو ویڈیو، رئیل ٹائم کسٹمر انٹرایکشن اور بلارکاوٹ آن لائن شاپنگ کو اکھٹا کرتی ہے۔ لیزا میں، پروڈکٹس کی ان-لائیواسٹریم خریداری، گروپ چیٹ اور 2 ماڈریٹرز کے درمیان ریموٹ کوآرڈنیشن جیسے جدید ترین فیچرز موجود ہیں۔وہ سافٹویئر کے لیے رئیل ٹائم پروڈکٹ انٹرایکشنز، فن انگیجمنٹ کے فیچرز متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اس اسٹریٹجک شراکت کے اہم شعبے جن پر توجہ دی گئی ہے اُن میں لائیو سیلز پلیٹ فارم کے ذریعے کسٹمرکا حصول اور ٹریفک میں اضافہ،سیشن کو فروغ دینے کی غرض سے بیوٹی شوز اور متعدد انفلوئنسرزکے ساتھ شراکت،بیگلری اور لیزا کسٹمر کے UX UI/تجربہ میں اضافے کے لیے شراکت داری اور مسلسل ٹیسٹنگ کے ذریعے جاننے کی کوشش کہ کون سے فیچرز صارفین کو زیادہ راغب کرتے ہیں اورایسے اہم علاقوں میں انفلوئنسرز کی شاپس کا قیام جہاں بیگلری اور لیزا، انفلوئنسرز کو رسائی دینے کی غرض سے شراکت کریں اوراْن کی دکانوں کو لائیو پلیٹ فارم کے ذریعے فروغ مل سکے۔

اس موقع پر،بیگلری کا مقصد اپنی لائیو سیلز کے لیے مارکیٹ کو ترقی دینا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک جانا پہچانا نام بننا ہے۔

اس شراکت کے بارے میں بیگلری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلمان ستار نے کہا:”بیگلری میں ہم سمجھتے ہیں کہ صارفین کے تجربے میں اضافے کی غرض سے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہیے۔ ہمیں یقین ہے کہ لائیو اسٹریم سیلز مستقبل ہے اور ہماری صنعت کی ترقی میں نمایاں حصہ لے گی۔ وبا کے بعد، ای-کامرس کے صارفین میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ آف لائن سے آف لائن ہو گئے ہیں لیکن اْن میں ’اعتمادکی کمی‘ہے جو صارفین کو آن لائن لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔یہ شراکت ہمارے صارفین کو فوری طور پر ٹھیک وہی شے خریدنے کے قابل بنائے گی جو اْنھیں نظر آ رہی ہو گی۔ابتدائی ٹیسٹنگ سے حاصل ہونے والے نتائج بہت زبردست ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ بیگلری اور لیزا کے درمیان شراکت پاکستانی ای-کامرس انڈسٹری کے لیے پہلی اور منفرد شراکت ہو گی۔“

لیزا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، سیفی فیئز نے کہا:”بیگلری جیسے مضبوط شراکت دار کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں لائی اسٹریم شاپنگ متعارف کرانے پر ہم بہت پرجوش ہیں۔ لیزا کا مشن انتہائی پر لطف اور بلا رکاوٹ لائیو اسٹریم شاپنگ کو ،عالمی سطح پر، ای-کامرس میں تبدیل کرنا ہے۔بیگلری کی صورت میں ہمیں ایک ایسا شراکت دار ملا ہے جو بہت آگے کی سوچتا ہے اور نئے راستے تلاش کرتا ہے۔“