ویز ا ” 2021 اسمال بزنس ریکوری” سٹڈی کا علان

کراچی (ویب نیوز )

بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل ادائیگی میں سر فہرست ویزا (NYSE:V) کے نئے مطالعے کے مطابق پاکستان جن کا سروے کیا گیا ہے، تقریباً 10 میں 8 چھوٹے (79فیصد)تاجروں کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی ہی ان کے کاروبار کی بحالی کیلئے اہم ذریعہ ہے۔ سروے میں شامل تین میں سے دو (63 فیصد) چھوٹے کاروبار ی افراد 2021میں کاروبار ی استحکام کیلئے پر امید ہیں۔

2021 کے’اسمال بزنس ریکوری‘ سروے کے ذریعہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) سے معلومات اکٹھا کی گئی تاکہ سمجھا جاسکے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے باعث درپیش معاشی بحران سے نمٹنے اور کاروبار جاری رکھنے کیلئے کیا اقدامات کئے تھے۔ اس تحقیق میں تاجروں کے مطابق کورونا کے دوران اہم رجحانات یہ بھی انکشاف ہوا، اس میں کانٹیکٹ لیس ادائیگی کے استعمال میں اضافہ (58فیصد مرچنٹس)، ٹیک اوے (81فیصد)اور ہوم ڈیلوری (40فیصد) شامل ہے۔ پاکستان میں تاجر توقع کرتے ہیں وباء کے بعد بھی ان تمام اخراجات کے رجحانات میں اضافہ جاری رہے گا، جبکہ 74فیصد مرچنٹس یقین رکھتے ہیں کہ وباء کے بعد بھی آن لائن خریداری کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

وباے کے دوران ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھا گیا تو سروے کے دوران نصف سے زائد پاکستانی مرچنٹس (55فیصد) نے کارڈ کی ادائیگی(چپ اور پن) کو صارفین کی جانب سے ترجیحی انتخاب قرار دیا۔ سروے میں شامل ایک تہائی سے زائد تاجروں نے کہا کہ(36فیصد) نے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقہ کار اور (43فیصد) نے ہوم ڈیلیوری اور پک اپ خدمات کا طریقہ کار اختیار کیا۔ تقریباً نصف (47فیصد)نے نئی مصنوعات کی خدمات /پیش کش متعارف کرائیں، جبکہ 59فیصد نے لائلٹی پروگرام کے استعمال میں اضافہ دیکھا۔