مظفرآباد  (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، آزادکشمیر میں لاک ڈائون کاخدشہ۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈائون کاخدشہ ہے جس کی بنیادی وجہ عوام کی بے احتیاطی ہے۔ برطانیہ سے آنے والا نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے مگرعوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے لاک ڈائون کا بھی خدشہ ہے۔ جبکہ دارالحکومت مظفرآباد میں تمام دفاتر اور پبلک مقامات اورتاجربغیر ایس او پیز کے اپنے کاروبار میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے آئے روز کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث آزادکشمیر میں لاک ڈائون کاخدشہ ہے۔