لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کالجز کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کو دو ماہ کے لیے موخر کیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز میٹنگ میں کیا گیا۔ بی اے، بی ایس سی کے امتحانات یکم اپریل 2021 سے شروع ہو رہے تھے۔
پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے سے قبل الحاق سرکاری و نجی کالجز کا سروے کیا۔ کالجز کی بڑی تعداد نے کورس مکمل نہ ہونے کے بارے یونیورسٹی سروے میں آگاہ کیا۔ آج شام تک بی اے امتحانات کے ری شیڈول ہونے کا نوٹیفکیشن جانے ہونے کے امکانات ہیں۔