اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید41 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد14256تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے4425نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ59ہزار116تک پہنچ گئی ،پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے، ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ98 ہزار197 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد46663تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3055 تک پہنچ گئی ہے۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ صرف صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2268مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرسے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے نمبرپر آگیا ۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8825تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23104تک پہنچ گئی ، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4629صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8408،صوبہ بلوچستان273،آزاد جموں وکشمیر1376جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد48رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ55ہزار769 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ85ہزار877،خیبر پختونخوا74822،اسلام آباد47064، بلوچستان19046،آزاد جموں وکشمیر10760جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4859تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 56450 تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں86531، سندھ میں 2 لاکھ64ہزار889، پنجاب میں دو لاکھ15 ہزار227، بلوچستان میں19525، آزاد جموں و کشمیر میں12484اور گلگت بلتستان میں5010فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6246افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4491، خیبر پختونخوا میں2301، اسلام آباد میں561، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں206اور آزاد جموں و کشمیر میں348فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے1 کروڑ1 لاکھ7 ہزار95ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے40369نئے ٹیسٹ کئے گئے۔