لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800روپے مقررکردی گئی ، رواں سال گندم خریداری کا ہدف 5ملین میٹرک ٹن رکھا گیا ہے،کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، کسان محکمہ خوراک کے دفاتر سے باردانہ حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ باردانہ کے 500 بیگز کے لیے سینٹر انچارج سے اجازت لینا ہوگی،باردانہ کے ایک ہزار سے زائد بیگز کے لیے ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسان کو فصل کا معاوضہ بروقت ادا نہیں کیا جاتا تھا، ن لیگی دور میں خریدی گئی زرعی اجناس کا معاوضہ بھی پی ٹی آئی نے دلوایا، اور اس بار بھی کسانوں کو فصل کا معاوضہ اسی وقت نقد ادا کیا جائے گا۔