نیسلے پاکستان نے لیونگ دی گلوبل کمپیکٹپریکٹسزسسٹین ایبلٹی ایوارڈز2020 میں پہلا انعام جیت لیا

کراچی (ویب نیوز )

نیسلے پاکستان نے مسلسل پانچویں بار لیونگ دی گلوبل کمپیکٹ بیسٹ پریکٹسز سسٹین ایبلٹی ایوارڈ 2020“کا پہلا انعام جیت لیا۔ یو این گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے نیسلے پاکستان کو یہ انعام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مسلسل عزم اور یو این جی سی (UNGC) کے دس اصولوں کے مطابق اپنا کاروبار چلانے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سامر شدید، سی ای او نیسلے پاکستان نے کہا ”یہ اعتراف نیسلے پاکستان کے اقوام متحدہ کے ترقی کے پائیدار اہداف کے حصول کے لئے عزم اور لگن کاعکاس ہے۔یواین گلوبل کمپیکٹ فار ایتھیکل بزنس کاتوثیق کنندہ ہونے کی حیثیت سے ہم باہمی ترقی اور پائیدار ی کے لئے معاشروں کے ساتھ پرعزم ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا” نیسلے مشترکہ اقدار کی تشکیل کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ہمارا مقصد غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ہے تاکہ ہر ایک کے لئے معیار زندگی کو آج اور آنے والی نسلوں کے لئے بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔ اس لئے سی ایس وی (CSV) ہمارے کاروباری ماڈل کا ایک لازمی جزو ہے۔

کمپنی کے حالیہ سی ایس وی اور پائیدار اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی نے کہا ”کچرے سے پاک مستقبل کے لئے ہمارے ویژن کے حصے کے طور پر ہم سال 2025تک اپنے پیکیجنگ کو 100فیصد دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔“انہوں نے مزید کہا کہ نیسلے پاکستان نے ذمہ دار سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی بینک اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ شراکت داری قائم کی تاکہ معاشرے کومصروف عمل کر تے ہوئے صاف ستھرائی کی سرگرمیوں، تربیتی پروگراموں اور پلاسٹک کے کچرے کی ری سائیکل کی حوصلہ کے ذریعے ایک نئے رویے کو پروان چڑھایا جاسکے۔

نیسلے پاکستان کیئرنگ فار واٹر اقدام کے ذریعے نیسلے پاکستان نے اپنی اجتماعی کوششوں کے ساتھ پانی کی قلت جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے UN SDGs (6) اور (17) کے مطابق حکومتی، تعلیمی اور غیر منافع بخش تنظیموں کے ساتھ اشتراک کیا اور زرعی اراضی پر ڈریپ نظام آبپاشی نصب کیا تاکہ سالانہ 428 ملین لٹر پانی بچایا جاسکے

اسکے علاوہ نیسلے بی آئی ایس پی رورل ویمن سیلز پروگرام نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی 1500 خواتین کو غربت سے نکالنے میں بھی مدد فراہم کی۔ ان خواتین کو اچھی صحت، فلاح بہبود اور صنفی مساوات سے متعلق اقوام متحدہ کے SDG -3, 5کے مطابق سیلز ایجنٹ کی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ انہیں معاشی طور پر خود مختار بنایا گیا۔

نیسلے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے، فصح الکریم صدیقی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان نے کہا ”ہم نیسلے کے عزم اور کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں جو پاکستان میں پائیدار کاروباری طریقوں کے لئے یواین جی سی (UNGC) کے اصولوں کے مطابق ہیں۔ میں نیسلے کو پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق پائیداریت کے حوالے سے بہترین طریقوں کو فروغ دینے پر مبارک دیتا ہوں۔

گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان ہر سال لیونگ دی گلوبل کمپیکٹ بیسٹ پریکٹسز سسٹین ایبلیٹی ایوارڈز کا انعقاد کرتا ہے۔ پاکستان میں 90 کے قریب ادارے اس نیٹ ورک میں شامل ہیں۔ رواں سال ایوارڈ کا موضوع ” ایس ڈی جیز کو مقامی کاروباری اہداف کے ساتھ منسلک کرنا“ تھا۔