عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر پانچ فیصد تک اضافہ

نیو یارک( ویب  نیوز)

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اتار چڑھاو جاری ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں پھر پانچ فیصد تک اضافہ ہو گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت چار اعشاریہ آٹھ نو ڈالر فی بیرل بڑھ کر ایک سو دو اعشاریہ دو دو ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں چار اعشاریہ آٹھ سات ڈالر فی بیرل اضافہ، نئی قیمت ایک سو چھ اعشاریہ سات ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ملائیشین  پام آئل کی فی ٹن  قیمت 55.92 ڈالر کے اضافہ سے 871.95 ڈالر ہو گئی۔ سویا بین  کی فی 25کلو گرام قیمت 29 سینٹ کے  اضافے سے  بڑھ  کر  14.99 ڈالر  ہو  گئی جبکہ عالمی منڈی میں  گندم  فی ٹن  6.75 یورو کے اضافے سے  بڑھ   کر  333.50 ڈالر ہو  گئی۔عالمی  مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام آ گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 1.40 ڈالر کے اضافے سے1705ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 0.22 فیصد  اضافے سے18.63 ڈالر ہو  گئی۔ کاپر کی  فی گرام  قیمت 2 فیصد  بڑھ  کر 3.31ڈالر ہو گئی۔ پلا ٹینم کی فی اونس قیمت 2.48 فیصد  اضافے سے 851 ڈالر ہو گئی۔ پلاڈئیم  کی فی اونس قیمت 1.26 فیصد بڑھ کر 1852ڈالر ہو گئی۔کرپٹو کرنسی  بٹ  کوائن کی قدر میں 600 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی قدر 2 فیصد  اضافے  سے  21ہزار  ڈالر پر  آ گئی جبکہ ایتھریم کی قدر 8 فیصداضافے  سے1467 ڈالرہو گئی ۔ ایشیائی اور یورپی مارکیٹس   میں   تیزی کا مثبت  اثر پڑا۔