کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل مندی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس 151.55پوائنٹس کی کمی سے 48480.90پوائنٹس کی سطح پر آگیا

53.12فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ،سرمایہ کاروں کو 31ارب سے زائد کا نقصان

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 151.55پوائنٹس کی کمی سے 48480.90پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ53.12فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 31ارب37کروڑ76لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 23.51فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس4880پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 48426پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس  151.55پوائنٹس کی کمی سے 48480.90پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 77.25پوائنٹس کی کمی سے19547.77پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 110.79پوائنٹس کی کمی سے32943.05پوائنٹس اورکے ایم آئی30 انڈیکس544.48پوائنٹس کی کمی سے79355.76پوائنٹس کی سطح پر  رہ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 221میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی کا مجموعی سرمایہ31ارب37کروڑ76لاکھ90ہزار830 روپے گھٹ کر84کھرب13ارب39کروڑ24لاکھ18ہزار318 روپے رہ گیا ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 93کروڑ66لاکھ 65ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت 28کروڑ79لاکھ 4ہزار شیئرز کم رہا ۔سرگرم کمپنیوں میں  کے الیکٹرک، ورلڈ کال ٹیلی کام، بائیکو پیٹرولیم،حیسکول پیٹرول،غنی گلوبل گلاس،اذگارڈ نائن،ہم نیٹ ورک،غنی گلو ہول،کوہ نور اسپننگ اور پاکستان ریفائنری شامل ہیں۔قیمتوں میں نمایاں کمی اور اضافے کے لحاظ سہرفہرست کمپنیوں میںپاک ٹوبیکو کے حصص 60روپے کے اضافے سے1370روپے اور وائتھ پاک 46.54روپے کے اضافے سے2243.38روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز250روپے کی کمی سے16550روپے اور رفحان میظ کے شیئرز 234.55روپے کی کمی سے9455.45روپے ہوگئی۔