دہلی سے دوحہ قطر جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر579  میں12 کریوممبرز اور 283مسافر سوار تھے

کپتان کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا،کراچی ایئرپورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی

ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی

بحفاظت لینڈنگ کے بعد طیارے کوپارک کروا کر مسافروں کو ٹرانزٹ لانج میں شفٹ کیا گیا، متبادل پرواز کے ذریعے روانہ

کراچی( ویب  نیوز) غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی سے دوحہ قطر جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر579 نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، پرواز میں12 کریوممبرز اور 283مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق کپتان کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا، ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔ بحفاظت لینڈنگ کے بعد طیارے کوپارک کروا کر مسافروں کو ٹرانزٹ لانج میں شفٹ کیا گیا،مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا، پی آئی اے کیانجینئرز طیارے کی مکمل انسپیکشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورت میں طیارہ کسی بھی ملک میں اجازت کے بعد لینڈ کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد بار جہاز ہنگامی صورت حال کے سبب لینڈ کرتے رہے ہیں، گذشتہ سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔