میرانشاہ (ویب ڈیسک)

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن کے دوران دہشتگردو ں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اشرف اللہ بویا کے علاقے کا رہنے والا تھا۔ دہشت گرد اشرف اللہ کالعدم تحریک طالبان کا متحرک کمانڈر تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مارا جانے والا دہشتگرد اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور خود ساختہ بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔