بھارت سے ایک ہزار سکھ یاتری بیساکھی کی تقریبات منانے آئیں گے

نارووال(ویب  نیوز)بھارت سے ایک ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بیساکھی کی تقریبات منانے کے لیے پاکستان آئیں گے . ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی  اندر جیت سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کرتے ہوئے سکھ یاتری واہگہ کے راستے بیساکھی کی تقریبات منانے کے لیے بارہ اپریل کو پاکستان آئیںگے مرکزی عبادت کی تقریب پنجہ صاحب میں ادا کی جائے گی جس کے بعد سنگت ننکانہ صاحب ، ڈیرہ صاحب لاہور کرتار پور صاحب کے درشن بھی کریں گے جس پر پربند ھک کمیٹی کی طرف سے گردوارہ کرتار پور صاحب میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں اور اس موقع پر گوورنمنٹ پاکستان اور سکھ گردوارہ پربند ھک کمیٹی کی طرف سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا ۔اندر جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کے دنیا  بھر کی سکھ کمیونٹی حکومت پاکستان کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے کر سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں اور ہم اس موقع پر بھارت سرکار کو درخواست کرتے ہیں کے 16مارچ 2020کو کرونا کی وجہ سے بند کیا جانے والا کرتار پور لانگا دوبارہ کھولا جائے تاکے سکھ یاتری گردوارہ کرتار پور دربارصاحب کے درشن کے لیے آسکیں