نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز کی طرف سے عالمی یوم صحت کے موقع پر ڈرائنگ مقابلے کے فاتحین کااعلان
لاہور (ویب نیوز ) نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز کے تحت بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا اجاگرکرنے کیلئے 10سال سے 14 سال کے بچوں کے درمیان ڈرائنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے 1000 سے زائد بچوں کی ڈرائنگ موصول ہوئی ہیں۔ فاتحین بچوں کا اعلان عالمی یوم صحت کے موقع پر کیا گیا جن کی ڈرائنگزکو نیسلے پاکستان کی ویب سائٹ پر آوایزں کیاجائے گا۔
مقابلے کے موضوعات میں ’میں چشت ہوں‘، ’میں ورزش کرتا ہوں‘، ’صحت مند غذا کھاتا ہے‘، مجھے پانی سے محبت ہے‘ شامل تھے۔ موضوعات کا انتخاب کافی احتیاط کے ساتھ کیا گیا۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد صحت مند عادات کے بارے میں بچوں کوآگاہی فراہم کرنا اورانہیں ڈرائنگ کے تین موضوعات میں سے کسی ایک کے تحت تصاویر بناکر متحرک طرز زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور دینے کا موقع فراہم کر نا تھا۔ بچوں نے شاہکارحقیقی اور تخلیقی فن پارے پیش کئے جس سے موضوعات کے بارے میں ان کی گہری تفہیم کا اظہار ہوتا ہے۔ N4HK فاتحین کو مبارک باد دیتا ہے جنہیں مقابلے میں شرکت کے اعتراف میں سر ٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
اس سرگرمی پر گفتگو کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، نیسلے پاکستان نے کہا”مقابلے کا مقصد بچوں کومصروف عمل کرنا اور ان کی روزمرہ کی زندگیوں میں صحت مند طرز زندگی اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
انہوں مزید کہا”N4HK پروگرام اچھی صحت اور فلاح بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 3)) کیلئے ہمارے عزم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے غذائیت اور جسمانی سرگرمی کو سمجھیں اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صحت مند زندگی کو جاری رکھیں۔ پروگرام کے ذریعے 2 لاکھ 50ہزار بچوں تک رسائی کی گئی جبکہ 1300 اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی۔“
نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز (N4HK) غذائیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا پروگرام ہے جسے نیسلے پاکستان کی طرف سے 2010 میں شروع کیا گیا۔ پروگرام کے تحت والدین، اساتذہ کوا سکول جانے والے بچوں میں صحت مند طرز زندگی کی ترغیب دینے کیلئے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔نیسلے فار ہیلتھیئر کڈزنصابی سرگرمی پر مبنی پروگرام ہے جسے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (انگریزی اور اردو) نے ایک کتاب کی شکل میں تیا رہے جو غذا کے حوالے سے بنیادی علم کی فراہمی، جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور اور متوازن غذا کے استعمال کو فروغ دیتی ہے۔N4HK پروگرام بچوں کو خوشی سے بھرپور اور صحت مند مستقبل دینے کیلئے غذائی چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مجموعی کوششیں کرتا رہاہے