کسی کی جرات جو پاکستان کے خلاف بات کرے، لاہور ہائیکورٹ
ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ؟جو شخص ملک کیخلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دینگے
پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانیوالوں کو لوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے، چیف جسٹس قاسم خان
جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں، کسی اور ملک کی شہریت لے لیں، کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا
لاہور(ویب نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ؟ جو شخص ملک کے خلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دیں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان لیگی رہنما جاوید لطیف پر برہم ہوئے اور ریمارکس دیئے کہ اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں، کسی اور ملک کی شہریت لے لیں، کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا، پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانیوالوں کو لوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے۔چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ کسی کی جرات ہے جو پاکستان کے خلاف بات کرے، یہاں شخصیات نہیں، ملک کا آئین اہم ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، ادارے قائم رہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔