بھارت کاخصوصی اقتصادی زون میں امریکی بحری جہاز کے گشت پر احتجاج

خصوصی اقتصادی زون سے امریکی بحری جہاز کے گزرنے بارے امریکی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا،بھارت

خصوصی اقتصادی زون میں داخلے سے قبل اجازت طلب کرنے کا بھارتی مطالبہ عالمی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا،امریکہ

نئی دہلی/واشنگٹن(ویب  نیوز) بھارت نے امریکی بحری بیڑے کی اجازت طلب کیے بغیر سمندری حدود اور خصوصی اقتصادی زون میں داخل ہونے پر اعتراض کیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحری جہاز نے بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں گشت کیا۔امریکی بحری بیڑے کی آمد اور بنا اجازت کے اس کی حدود میں داخل ہونے پر بھارت نے امریکہ سے احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کی وزارت کے ترجمان اریندام باغچی نے کہا ہے کہ کہا ہم نے اپنے خصوصی اقتصادی زون سے امریکی بحری جہاز کے گزرنے کے حوالے سے سفارتی ذرائع کے ذریعے امریکی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔امریکی کے 7 ویں بحری بیڑے نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ یو ایس ایس جان پال جونز نے بدھ کے روز عالمی قوانین کے تحت بھارت کی جانب سے منظوری لیے بغیر لکشادپ جزیرے سے تقریبا 130 ناٹیکل مائلز میں اپنے حقوق اور آزادی کا استعمال کیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحرے بیڑے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ خصوصی اقتصادی زون میں داخلے سے قبل اجازت طلب کرنے کا بھارتی مطالبہ بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔امریکی بحرے بیڑے کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ جہاں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے، امریکہ اس سمت میں سمندر میں جائے گا، پرواز بھی کرے گا اور کام بھی کرے گا۔باغچی کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کی مسلسل نگرانی کی گئی جس کے بعد وہ خلیج فارس سے آبنائے ملاکا کی طرف چلا گیا۔