کرونا وائرس کا شکار ہوکر دنیا میں29 لاکھ 39 ہزار 58 افراد ہلاک
دنیا بھر میں 13 کروڑ 60 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہیں
لندن ، نیویارک ، نئی دہلی(ویب نیوز) دنیا بھر میں عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہوکر29 لاکھ 39 ہزار 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 13 کروڑ 60 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 93 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 593 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 18 لاکھ 69 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 51 ہزار 469 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 69 ہزار 305 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فرانس میں 50 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 98 ہزار 602 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 46 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 649 ہے۔برطانیہ میں 43 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 80 اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں 37 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 923 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 37 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار 702 اموات ہوئی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔