ڈیجیٹل معیشت کی طرف پاکستان کے سفر میں مدد دینے
کے وسیع امکانات موجود ہیں:ہواوے
کراچی،(ویب نیوز ) ہواوے کے پریذیڈنٹ برائے مشرق وسطیٰ،چارلس یانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اس علاقے میں تیزی سے ابھرنے اور مستحکم ہونے والیICT مارکیٹوں میں سے ایک ہے،اس لیے ہواوے ICT ایکو سسٹم کو وسعت دینے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں، ایجوکیٹرز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔اس کے ساتھ وہ ڈیجیٹل پاکستان جیسے نیشنل ویژن کے مقاصد پورے کرنے کے لیے مزیدICT اکیڈمیز بھی بنا رہا ہے۔
یانگ نے SAMENA لیڈرز سمٹ کی سائیڈ لائنز پر پوری دنیا اور مقامی مارکیٹوں میں کمپنی کے بزنس کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران اس علاقے میں ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز ہوئی ہے اور عالمی وباء کے دوران گلوبل نیٹ ورک ٹریفک میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔اس طرح ICT انڈسٹری پر حکومتوں،اداروں اور افراد کے لیے نئی سماجی اور کاروباری قدر و قیمت تخلیق کرنے کی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔چارلس یانگ نے کہا کہ ہم اس نئی ویلیو کی تخلیق کے بارے میں پر عزم ہیں۔ہم پہلے ہی حج کے مبارک موقع پر5G جیسی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا موقع دیتے ہیں۔اور اب ہم یو اے ای میں ایکسپو2020 جیسے میگا ایونٹس اور قطر میں FIFA ورلڈ کپ میں مدد دینے کے لیے حکومتوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔