کراچی :اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے آغاز تیزی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس262.65پوائنٹس اضافے سے45311.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ماہ رمضان المبارک کا آغازکاروبارحصص کیلئے مبارک ثابت ہوا اور  بدھ کو شیئرز کے کاروبار میں تیزی رہی ۔  بعض سرگرم کمپنیوں  کی جانب سے منافع بخش  شیئرز کی خریداری  سے ایک موقع پر مارکیٹ میں 300پوائنٹس تک کی تیزی رونما ہوئی۔سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس45300کی   نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 262.65پوائنٹس اضافے سے45311.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 36ارب55کروڑ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت کم رہا۔بدھ کوکاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا  اور تیزی کا یہ سلسلہ اختتام تک جاری رہا۔ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس تقریباً300پوائنتس کی تیزی سے 45347پوائنٹس کی بلند سطح  پربھی پہنچا  تاہم کاروبار میں تیزی کا سلسلہ  کاروبار کے اختتام تک جاری رہا ۔کے ایس ای30انڈیکس 107.94پوائنٹس کی تیزی سے18544.38پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس141.71 پوائنٹس کے اضافے سے30707.76پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس469.01پوائنٹس بڑھ کر74342.87 کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 380کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 219 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 137میں کمی اور24میں استحکام رہا۔بدھ کو مجموعی طور پر34کروڑ18لاکھ89ہزار381شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز منگل کو47کروڑ 34لاکھ 33 ہزار 751 حصص کے سودے ہوئے تھے۔تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 36ارب55کروڑ60لاکھ52ہزار604 روپے بڑھ کر79کھرب22ارب29 کروڑ66 لاکھ12 ہزار 782  روپے ہوگیا۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے  ایف نیٹ ایکویٹیز کے 4کروڑ31لاکھ9ہزار500 شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ میڈیا ٹائمز لمٰتیڈ کے2کروڑ2لاکھ 7ہزار 500 شیئرز،غنی گلوہول کے ایک کروڑ94لاکھ79ہزار500شیئرز،ٹی آرجی پاکستان کے ایک کروڑ93لاکھ71ہزار123شیئرز،ورلڈ کال ٹیلی کام کے ایک کروڑ67لاکھ61ہزارشیئرز،ہم نیٹ ورک کے ایک کروڑ54لاکھ78ہزار500شیئرز،پی ٹی سی ایل کے ایک کروڑ35لاکھ51ہزار500شیئرز کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے لحاظ سے سفائر فائبرکے حصص کے دام47.99روپے کے اضافے سے879.99روپے اور اے کے ڈی کیپٹل کے بھائو32.97روپے کے اضافے سے475.12روپے  ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے شیئرز کی قیمت40روپے کی کمی سے5810روپے اور گیٹرن انڈسٹریزکے حصص کی قیمت36.42روپے کی کمی سے476روپے رہ گئی۔