یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں کنٹنٹ تخلیق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی

کراچی(ویب نیوز )  ہر ماہ 2 ارب سے زائد افراد یو ٹیوب پر آتے ہیں جن کا مقصد تفریح حاصل کرنا، خود کو تعلیم دینا، نئی مہارتیں سیکھنا اور کنٹنٹ تخلیق کرنے والے اپنے پسندیدہ افراد اور کمیونٹیز سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔پاکستان بھی ایسے ممالک میں سے ایک ہے جہاں لوگ یوٹیوب پر مختلف اقسام کا کنٹنٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن ایسا دلچسپ کنٹنٹ بھی تخلیق کرتے ہیں جو عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں کو پسند آتا ہے۔

ایسا منفرد کنٹنٹ تخلیق کرنے والوں میں سے ایک مبشر صادق ہیں جن کی یو ٹیوب قدر افزائی کر رہا ہے۔ مبشر صادق اپنے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے چینل ولیج فوڈ سیکریٹس پر بہت مقبول ہیں۔اس موقع پر یوٹیوب ایک متاثر کن ویڈیو دنیا بھر میں ریلیز کر رہا ہے جس میں اْن کی کہانی کو نمایاں حیثیت دی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں مبشر،کا سفر بیان کیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان کے عام شہری ہیں اور جن کا تعلق پنجاب کے ایک دوراْفتادہ گاؤں، شاہ پور سے ہے۔تاہم،وہ سیالکوٹ میں رہتے ہیں اور فٹبال بنانے والی ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔ وہ ہر ہفتے کے اختتام پر اپنے گھر واپس جاتے ہیں۔ اِس موقع پر وہ اپنے اہل خانہ کے لیے کھانا پکاتے ہیں اور اُس سے بہت لطف اندوز بھی ہوتے ہیں جس نے اْنھیں یوٹیوب پر ولیج فوڈ سیکریٹس کے لیے ایک کنٹنٹ تخلیق کرنے والا بنادیا ہے۔ چار برس تک، مسلسل، ایسا کنٹنٹ تیار کرنے کے بعد، جس میں پاکستان کی دیہی زندگی کے بارے میں دلکش نظم بھی پیش کی گئی ہے اور ساتھ ہی کھانا پکانے میں ان کی مہارت بھی دکھائی گئی ہے، ان کے 2.84 ملین سبسکرائبرز بن گئے ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف حصوں سے ہے۔

یوٹیوب پر کھانا پکانے کے بارے میں مبشر کاشوق اْن کے بھائی نے متعارف کرایا تھا جنھیں وی لاگنگ کے بارے میں معلوم ہوا تھا اور اس وقت وہ یوٹیوب پر مبشرصادق اورفوڈسیکریٹس کے نام سے دو مقبول چینلز چلا رہے ہیں۔مبشر نے سنہ 2017ء میں یو ٹیوب اُس وقت جوائن کیا جب شاہ پور میں انٹرنیٹ کی مناسب سہولت دستیاب نہیں تھی اور وہ اپنا کنٹنٹ ایک مڈ رینج اسمارٹ فون پر ریکارڈ کرنے کے بعد سیالکوٹ لے جاتے تھے اور اپنے دفتر میں ایڈیٹ کرنے کے بعد اپ لوڈ کرتے تھے۔

ولیج فوڈ سیکریٹس، دیکھنے والوں کو پاکستان کے خوبصورت دیہی علاقوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے متبادل ذریعہ فراہم کرنے کے ساتھ کھانا پکانے کے لیے،  دیہات کی روایتی تراکیب بھی پیش کرتا ہے جنھیں سن کر اور دیکھ کر منہ میں پانی بھر جاتا ہے۔ مبشر کے اصلی کنٹنٹ کے باعث،اْن کے چینل نے تیزی سے ترقی کی ہے اورنہ صرف اْن کے لیے بلکہ اْن کے اہل خانہ کے لیے بھی مالی اعانات کا ذریعہ بن گیا ہے بلکہ دیہات کے لیے بھی۔ یوٹیوب پر اُن کی کامیابی نے اُن کے گاؤں کو فائدہ پہنچایا ہے بلکہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اُن کامیابی پورے پاکستان میں اثر پیدا کرنے کا باعث بن گئی ہے۔ اطراف کے دیہاتوں میں آباد لوگ بھی اب بڑی تعداد میں یو ٹیوب پر آ رہے ہیں اور کنٹنٹ تخلیق کر رہے ہیں، اپنی کمیونٹیز کے لیے روزگار کما رہے ہیں بلکہ عالمی ناظرین کے لیے یوٹیوب پر اپنی کہانیاں بھی سنا رہے ہیں۔

یوٹیوب ایسے افراد کی مدد کرتا رہے گا اور مبشر جیسے،کنٹنٹ تخلیق کرنے والے پاکستانیوں کی قدردانی کرتا رہے گا جو یوٹیوب پر جدید کنٹنٹ تخلیق کرتےہیں۔

مبشر کے بارے میں ویڈیوhttps://www.youtube.com/watch?v=RdjQOygls38پر دیکھی جا سکتی ہے۔