نئی دہلی (ویب ڈیسک)

کسانوں نے ایک بار پھر بھارتی دارالحکومت کی طرف بڑا مارچ شروع کر دیا، پنجاب سے مظاہرین کی بڑی تعداد نئی دلی کے اطراف جمع ہو گئی، ظالمانہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا عزم کیا، مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

دلی میں کسانوں کا تاریخی احتجاج جاری، گندم کی کٹائی اور منڈیوں میں فروخت کی مصروفیت کے باجود پنجاب سے کسانوں کے قافلے دلی کے لیے روانہ ہوئے۔

کسان لیڈر جوگندر سنگھ نے کہا ہے کہ سرکار کے لاک ڈاؤن سے ان کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرکار وائرس سے نہ ڈرائے، کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔ قافلے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے موجود تھی۔

ہریانہ کے قریب خانوری شہر پہنچنے پر قافلے کے کارکنوں کا استقبال کیا گیا۔