سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی

سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی

کمیٹی ممبرز اور پی ٹی آئی وکلا نے اکبر ایس بابر کے وکیل کے لیپ ٹاپ کے استعمال پر اعتراض لگا دیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات میں سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی، کمیٹی ممبرز اور پی ٹی آئی وکلا نے اکبر ایس بابر کے وکیل کے لیپ ٹاپ کے استعمال پر اعتراض لگا دیا۔اکبر ایس بابر نے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت کیلئے سکروٹنی کمیٹی میں درخواست دائر کر دی،واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی