لاہور (ویب ڈیسک)
ریلوے نے عید پر خصوصی ریل گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے عید پر خصوصی ریل گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ معمول کی کئی گاڑیاں بھی منسوخ کی جارہی ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ مسافروں کی کمی بتائی گئی ہے۔
کورونا کے باعث مسافروں کی طرف سے ریل گاڑیوں میں خاطرخواہ بکنگ نہیں کرائی گئی، مسافر کم ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ کو روزانہ متعدد ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑرہا ہے اور دو دو گاڑیوں کے مسافروں کو ایک ٹرین میں ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔