کراچی :اسٹاک مارکٹ میں مسلسل مندی،ڈالر ایک روپے سستا

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے کی کمی ،کے ایس ای100انڈیکس  45059.12پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید233.75پوائنٹس کی کمی سے 45059.12پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ57.10فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو27ارب84کروڑ  روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 16.64فی صدکم رہا۔ جبکہ ڈالر ایک روپے سستا ہوکر انٹر بینک میں153.50 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں154.50روپے کی سطح پر آگیا ۔مقامی سطح پرفی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے کی کمی ہوئی۔بدھ کوشیئرز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45024پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیا تاہم 45ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب معمولی خریداری شروع ہوئی جس کی وجہ سے مزکورہ حد برقرار رہی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 233.75پوائنٹس کی کمی سے 45059.12پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس115.86پوائنٹس کی کمی سے18464.43پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس149.81پوائنٹس کی کمی سے 30485.45پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 437.24پوائنتس کے خسارے سے 72955.32پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔بدھ کو 394کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 156کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 225میں کمی اور13میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں30کروڑ57لاکھ60ہزار730شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز منگل کو36کروڑ68لاکھ2ہزار75حصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 27ارب84کروڑ  48لاکھ23ہزار977 روپے گھٹ کر78کھرب49ارب22کروڑ64ہزار470 روپے رہ گیا ۔رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے کاروبار میں سرگرمی رہی ان میںٹیلی کارڈ،اذگارڈنائن،ٹی آر جی پاکستان،یونٹی فوڈز،غنی گلوبل گلاس،ورلڈ کال ٹیلی کام،پاکستان ریفائنری،ہم نیٹ عرک اوربائیکو پیٹرولیم شامل ہیں۔مارکیٹ میں بندھ کونمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو156.99روپے کے اضافے سے2750روپے اورن رفحان میظ76روپے کے اضافے سے9975روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان75.50روپے کی کمی سے5765روپے اورپاک ٹوبیکو69.99روپے کی کمی سے1430روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میںبدھ کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور ڈالر ایک روپے سستا ہوکر انٹر بینک میں153.50 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں154.50روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید154.45روپے سے گھٹ کر153.40روپے اور قیمت فروخت154.65روپے سے گھٹ کر153.50روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید155روپے سے گھٹ کر154روپے اور قیمت فروخت155.30روپے سے گھٹ کر154.50روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید186 روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید214روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت216روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہوگئی۔جبکہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بدھ کوسونے کی فی اونس قیمت میں15ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1765ڈالر کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پرفی تولہ سونے کی قیمت700روپے کمی سے1لاکھ3ہزار900 اوردس گرام سونے کی قیمت600روپے کمی سے 89ہزار78روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1350روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔