کراچی :روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اقدام کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی جانب سے زبردست پذیرائی
کراچی(ویب نیوز)حکومت پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اقدام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور سات ماہ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈپازٹ کی مالیت ایک ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر زکی سرمایہ کاری کی،21 مارچ تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں مجموعی ڈپازٹ کی مالیت 80 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھی،ستمبر 2020 میں متعارف کروائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں پہلے مہینے میں 60 لاکھ ڈالرز ڈپازٹ کروائے گئے تھے ،اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2021 تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں ڈپازٹس کی مالیت 1.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔