اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات 10 روپے 64 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے، حکومتی فیصلے سے عوام شدید نالاں ہیں۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔