بھارت ایک کروڑ 91 لاکھ متاثرین کے ساتھ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا  بڑا مرکز بن گیا
ایک روز میں مزید3600 افراد کی موت سے بھارت میںکورونا وائرس کی دوسری لہر  سے پیدا ہونے والی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے

نئی دہلی(ویب نیوز )  بھارت ایک کروڑ 91 لاکھ متاثرین کے ساتھ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا سب سے  بڑا مرکز بن گیا ہے ۔ ایک روز میں مزید3600 افراد کی موت سے بھارت میںکورونا وائرس کی دوسری لہر  سے پیدا ہونے والی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔کے پی آئی  کے مطابق  بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کے کورونا وائرس کے انفیکشن کے 4,01,993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ3600 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کے بعد  بھارت  میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق   بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,45,299 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیاگیاتھا۔ بھارت  دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ نئے مریض رپورٹ کیے ہوں۔ ادھرامریکہ نے انڈیا میں کورونا وائرس کے بحران سے مقابلے کے لیے امدادی سامان سے لدے مزید تین جہاز بھیجے ہیں۔امریکہ حکومت کی امدادی ایجنسی یو ایس ایڈ کے پریس ریلیز کے مطابق ان طیاروں میں آکسیجن سلنڈرز، آکسیجن سے متعلق دیگر سامان اور اس کے علاوہ مزید طبی ساز و سامان موجود ہے۔اس کے علاوہ ان طیاروں میں تقریبا نو لاکھ این 95 ماسکس بھی بھیجے گئے ہیںنڈیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے اور ایک کروڑ 91 لاکھ متاثرین کے ساتھ یہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔انڈیا میں مسلسل کئی روز سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور متعدد علاقوں میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے آکسیجن اور وینٹیلیٹر کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے تباہی جاری، مزید 3688 افرادلقمہ اجل بن گئے

گذشتہ 24زگھنٹوں میں 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ،ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو گئی

لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کے لیے آکسیجن اور ادویات کا انتظام کررہے

#/H

آئٹم نمبر…11

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں کورونا سے تباہی جاری، مزید 3 ہزار 688 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ پندرہ ہزار سے تجاوزکر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا کے حملے مزید تیز ہو گئے، ایک روز میں 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے، جان لیوا وائرس سے مزید 3 ہزار 688 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعدا د 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بھارت میں کورونا کے نئے متاثرین کی شرح 18.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کے لیے آکسیجن اور ادویات کا انتظام کررہے ۔ دہلی میں مسلمانوں نے کورونا ہسپتال بنا لیا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔مختلف علاقوں سے سو ٹن سے زائد آکسیجن کے ٹینکر ریل کے ذریعے دہلی پہنچائے گئے۔ روس کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ویکسین بھارت پہنچ گئی، جرمنی سے 120 وینٹی لیٹرز کی امداد بھارت کی لیے روانہ کر دی گئی۔ خطرناک صورت حال کے پیش نظر مزید ملکوں نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

#/S