SONY DSC

نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارت میں حجاب کے لیے کالج میں جنونی ہندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی لڑکی مسکان کے حق میں ٹوئٹ کرنے والی ایک بھارتی خاتون صحافی کے ایک کروڑ 77 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار اپنی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر تنقید پر بھی سزائیں دینے لگی ہے، بھارتی مسلمان صحافی رعنا ایوب کو سچ بولنے پر ایک بار پھر بی جے پی کے عتاب کا سامنا ہے، خاتون کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کر لی گئی ہے۔بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے، مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے پر رعنا ایوب کو ماضی میں قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔مسلمان صحافی کا کہنا ہے کہ انھیں ہمیشہ سے سچ بولنے پر جان سے مارنے جیسی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، لیکن کوئی بھی گروہ یا سیاست دان انھیں سچ لکھنے سے نہیں روک سکتا۔کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہراساں کیے جانے پر ایک ٹوئٹ میں رعنا ایوب نے بھارتی عوام سے سوال کیا تھا کہ اپنی انتخابی مہم میں مودی نے اقلیتوں کے حقوق کی بات کی تھی، لیکن کیا ان کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد ان کو ایک اور چانس دیا جانا چاہیے۔