• خوشی ہوئی آپ کے الفاظ سن کر، ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہوگا،عدالت کے ریمارکس
  •  عدالت کی سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کر انے کی ہدایت

لاہور (ویب نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔سیکرٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکاندار کا اس پر اتفاق ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجھے خوشی ہوئی آپ کے الفاظ سن کر، ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔ لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔