نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو (ویب ڈیسک)
مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3226628ہو گئیں،کیسز15کروڑ41لاکھ70ہزار سے تجاوز کرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں591514ہو گئیں،کیسز3کروڑ32لاکھ29ہزار 108ہو گئیں ۔
بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں232383ہو گئیں،کیسز2کروڑ75ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں408000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ47لاکھ91ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں105130افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ56ہز ار تک پہنچ گئے ۔روس میںاموات111198ہوگئیں،کیسز48لاکھ31ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں 127539افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 44لاکھ21ہزار سے تجاوز کر گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔