کراچی (ویب ڈیسک)

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد ختم ہو چکا ہے, 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا, 1970 میں پیپلز پارٹی نے 15 سے 8 سیٹ جیتی تھیں, 1988الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے مقابلہ کیا تھا, اس وقت بھی ایم کیو ایم کا اپنا کوئی اتنا ووٹ نہیں تھا, ایم کیو ایم دہشت کے زور پر الطاف کے وقت ووٹ حاصل کرتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 خطرناک ہے, میں نے پہلے کہا تھا کے لانے والے بھی پریشان ہے،  عمران خان بھی پریشان ہے, عمران خان اچانک اسیمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریگا, عوام کا عمران خان سے اعتماد ختم ہو چکا ہے, 2023 کی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا, 1970 میں پیپلز پارٹی نے 15 سے 8 سیٹ جیتی تھیں, 1988الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے مقابلہ کیا تھا, اس وقت بھی ایم کیو ایم کا اپنا کوئی اتنا ووٹ نہیں تھا, ایم کیو ایم دہشت کے زور پر الطاف کے وقت ووٹ حاصل کرتی تھی ، پیپلز پارٹی کو اگنور کیا جارہا ہے  پیپلز پارٹی میں سندھی، اردو پٹھان تمام زبان بولنے والے لوگ ہے, عمران خان کو بھی غلط فہمی تھی کہ میری پوزیشن ہے میری جیت ہے, پی ٹی آئی والے غلط فہمی کا شکار ہو کے سیٹ ہار گئے, دوبارہ الیکشن کرایا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔