کورونا سے متاثرہ انڈیاکے عوام کے ساتھ پاکستان کی بزنس کمیونٹی شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سارک چیمبرآف کامرس صدر افتخارعلی ملک اور نائب صدرحاجی غلام علی نے فیڈریشن آف انڈیاچیمبرآ ف چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خط لکھ دیا۔
اسلام آباد(ویب نیوز )
سارک چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کورونا وباءسے انڈیا میں جانی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فیڈریشن آف انڈیا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری دہلی کو تعاون اور بھرپورسپورٹ کی پیشکش کردی ۔ کوویڈ19 کی تیسری لہر نے انڈیا میں وبائی صورتحال اختیارکرنے پر سارک چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر افتخارعلی ملک ، نائب صدر حاجی غلام علی نے یدے شنکر (Uday Shankar)صدر فیڈریشن آف انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دہلی انڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے کورونا لہر سے انسانی جانوں کے ضیاءپر افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سارک چیمبر بھارتی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہے، جس نے جوانمردی سے انڈیا کے عوام نے کورونا خطرناک وباءکا مقابلہ کیا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وباءانڈیا میں کنٹرول نہ ہونے سے اکسیجن اور بیڈ کی کمی خطرناک صورتحال کرگیاہے اور اس ناگہانی صورتحال میں پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی بھارت کے عوام کے ساتھ مدد اور بھرپورسپورٹ کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک اس وبائی صورتحال میںایک دوسرے کا ساتھ دیں، ایک دوسرے کے ضرورتوں کو سمجھ کر خطے کے باہمی خلاءکو پرکرنے کے لئے ہمہ وقت تعاون اور مددکریں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت سارک چیمبرپاکستان کے صدر اور نائب صدر ہم فیڈریشن آف آنڈیا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری دہلی کے ساتھ ہر قسم تعاون کرینگے اور مشترکہ کوششوں سے کورونا وباءکی انڈیا میں صورتحال پر قابوپانے میں بھرپور مدد کے لئے تیار ہیں۔ سارک چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری علاقائی تنظیم ہے جس کا مقصد علاقائی معاشی تر قی ، مضبوط کاروباری روابطہ اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان صنعت وتجارت کی ترقی ہےں جبکہ وباءمیں ایک دوسرے کے ساتھ دینا اورمددکرنا اپنا فرض سمجھتے ہے ، سارک چیمبرکے پلیٹ فارم سے ہرقسم تعاون اور مدد کی پیش کش کی۔