کراچی  (ویب ڈیسک)

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں، ڈاکٹرشمشاد اخترپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئیں۔ترجمان پی ایس ایکس کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج بورڈ نے 4 مئی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹرشمشاد اختر کو چیئرپرسن منتخب کیا، ڈاکٹرشمشاد اختر گورنر اسٹیٹ بینک اور نگران وزیر خرانہ بھی رہ چکی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روزبدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار رہااور کے ایس ای100انڈیکس مزید380.02پوائنٹس کے اضافے سے44943.61پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 61.34فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت21ارب79کروڑ  روپے سے زائد بڑھ گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت17.32فی صدزائد رہا۔  بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کرونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے اور کئی روز تک جاری رہنے والی مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 45172پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب 45ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس380.02پوائنٹس کے اضافے سے44943.61پوائنٹس سطح پربند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس122.64پوائنٹس کے اضافے سے18382.98پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 187.17پوائنٹس کے اضافے سے30259.29پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس783.67پوائنتس کی تیزی سے72845.35پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔ بدھ کو مجموعی طورپر370کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 126میں کمی اور17میں استحکام رہا۔بدھ کے روز مارکیت میں25کروڑ98لا کھ68ہزار123شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز منگل کو22کروڑ15لاکھ2ہزار765حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 21ارب79کروڑ3لاکھ57ہزار223 روپے بڑھ کر 77کھرب54ارب44کروڑ86لاکھ94ہزار406روپے ہوگیا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے کاروبار میں سرگرمیاں رہیں ان میںیونٹی فوڈز،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ،ٹی آر جی پاکستان،غھنی گلوہول،نیٹسول ٹیکنالوجی،اذگارڈ نائن،ورلڈ کال ٹیلی کام،ہم نیٹ ورک،کوٹ اددو پاور  اورکے الیکٹرک شامل ہیں۔ گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل149.99روپے کے اضافے سے2199.99روپے اورسیپ ہائر ٹیکس63روپے کے اضافے سے 918روپے ہوگئی جب کہ اے کے ڈی کیپٹل33.61روپے کی کمی سے456.38روپے اورشیلڈ کارپوریشن19روپے کی کمی سے366.50روپے ہوگئی۔