ٹوکیو (ویب ڈیسک)

جاپان نے پاکستان کو  کورونا وائرس کی ایک لاکھ تیس ہزار تشخیصی کٹس فراہم کی ہیں۔

ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے نے باضابطہ طور پر جاپان کی ایک حفظانِ صحت کی کمپنی سے تیزی سے تشخیص کرنے والی کٹس وصول کیں۔ یہ کٹس ٹوکیو کے NARITA ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے کیلئے روانہ کی جائیں گی۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد پاکستان بھر میں حفظانِ صحت کے مختلف اداروں میں کٹس کی تقسیم کے منصوبے پر عمل کرے گا۔