فیصل آباد (ویب ڈیسک)

ضلع بھر میں لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گذشتہ روزمزید 129شاپنگ مالز سیل جبکہ 60۔افراد کے خلاف مقدمات، 155 کو گرفتاراور 73ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ گذشتہ 56روزمیں 1802،شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولوں،دفاتراور بس سٹینڈ کو سیل اور28لاکھ 44ہزارروپے کے جرمانے کئے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر 1310شاپنگ مالزوپلازے، 328 ریسٹورنٹس،44شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز، دو نجی دفاتر،ایک بس سٹینڈ، چار کریانہ شاپس کو سیل اور 120مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے 541۔افراد کو گرفتار کرایا جاچکاہے۔