اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم مرحلہ وارعمر کی بنیاد پر ویکسی نیشن کی سہولت عالمی سطح پر ویکسین کی محدود فراہمی کی بنا پر کررہے ہیں، کووڈ کی وجہ سے اموات کا خطرہ عمر کے ساتھ تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سرببراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم مرحلہ وارعمر کی بنیاد پر ویکسی نیشن کی سہولت عالمی سطح پر ویکسین کی محدود فراہمی کی بنا پر کررہے ہیں،ویکسین کی فراہمی اور ویکسی نیشن کی گنجائش دونوں مستقل کوششوں کے ساتھ کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے اموات کا خطرہ عمر کے ساتھ تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔این سی او سی سربراہ نے کہا کہ شرح اموات جو 40 سال سے کم لوگوں کے لئے 1 سے بھی کم رہا ہے ، 41 سے 50 کے لئے 1.8 فیصد ، 51سے 60 کے لئے 3.8 فیصد رہا ہے، 60 سے 70 کے لئے 7.2 فیصد ، 71 سے 80 کی عمر کے لیے 11.1 فیصد اور اس سے اوپر والوں میں 15 فیصد سے زیادہ ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی صرف 7 آبادی 60 سال سے اوپر کی عمر میں ہے ،53 فیصد کوویڈ اموات 60 یا اس سے زائد عمر کی حد میں ہوئیں۔ اس کے برعکس پاکستان کی 77 آبادی 40 سال کی عمر سے کم ہے ، پاکستان میں کوویڈ اموات میں سے صرف 9 فیصد اموات اس عمر کی حد میں ہیں۔