کراچی (ویب ڈیسک)

شہر قائد کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا ۔ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایکسپو سینٹر کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ہیں۔بچوں کے والدین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول میں بچوں کی ویکسی نیشن نہیں کرا سکے اس لیے یہاں آئیں، ایکسپو سینٹر میں بچوں کے لیے ویکسی نیشن کے اوقات کار بڑھانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت پر 12 سے 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔