ریاض (ویب ڈیسک)

سعودی عرب نے اسرائیل کے مظالم سہہ رہے نہتے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینیوں کی سرزمین، کسی کو اسے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔او آئی سی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات پر اسرائیلیوں کے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ بیت القدس فلسطینیوں کی زمین ہے، اس کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے سامنے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔  عالمی برادری اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے سامنے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔