فضل الرحمان، شہبازشریف رابطہ، رواں ماہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق

فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے

  اسلام آباد(ویب  نیوز)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،اس ٹیلیفونک راطے میں مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ،ذرائع  کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی اور مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

جہانگیر ترین پھر سرگرم، آج(منگل کو) لاہور میں ہم خیال گروپ کا اجلاس طلب کرلیا

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے منگل کو لاہور میں ہم خیال گروپ کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نئے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہم خیال گروپ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا، جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزرا شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے وعدے کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین کیخلاف قائم مقدمات سے متعلق رپورٹ کی ذمہ داری وزیر اعظم نے بیرسٹر علی ظفر کو دی تھی۔ذرائع نے بتایا لاہور میں ہونے والے اجلاس میں نئے ارکان بھی شریک ہونگے، جہانگیر ترین کی جانب سے گروپ ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔