بھارتی میزبانی میں جی 20   سربراہی اجلاس بھی  خطرے میں پڑ گیا
بھارتی میزبانی میں جی 20  وزرائے خارجہ اور خزانہ کانفرنس ناکام ہوگئی

نئی دہلی(ویب نیوز )

بھارت کو عالمی سطح پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب  بھارتی میزبانی میں جی 20  وزرائے خارجہ کانفرنس ناکام ہوگئی اس سے قبل  بھارتی میزبانی میں جی 20  وزرائے خزانہ کا اجلاس بھی ناکام ہو گیا تھا۔ بھارت کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ   بھارتی میزبانی میں جی 20   سربراہی اجلاس بھی  ناکام نہ ہوجائے ۔دنیا کے 19 امیر ترین ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل گروپ جی 20 کے وزرائے خارجہ کا نئی دہلی میں منعقد اجلاس بری طرح ناکام ہوگیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 اجلاس کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہا تاہم امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے سرد مہر رویے کے باعث انہیں ناکامی ہوئی۔ مودی سرکار کے تمام جھوٹے پروپیگنڈے اور دعوں کے باوجود نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 کانفرنس بری طرح ناکام ہوگئی۔مودی سرکار کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا اور اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔اجلاس میں شریک متعدد وزرائے خارجہ نے نئی دہلی میں بیٹھ کر روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر دہری پالیسی اپنانے والے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اجلاس میں روس، امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ وی او اے کے مطابق بھارت کا مقصد جی 20 گروپ کی اپنی صدارت کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے اور وہ ایسے معاہدے کرنا چاہتا ہے جو ترقی پذیر دنیا کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد دے سکیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے جی 20 کے وزرائے خزانہ کا اجلاس بھی، جس کے میزبانی بھارت نے کی تھی ، یوکرین جنگ پر اختلافات کے باعث کوئی مشترکہ اعلانیہ جاری کیے بغیر ختم ہو گیا تھا۔