A picture shows Israeli air strikes in the Gaza Strip, controlled by the Palestinian Islamist movement Hamas, on May 10, 2021. - Israel launched deadly air strikes on Gaza in response to a barrage of rockets fired by the Islamist movement Hamas amid spiralling violence sparked by unrest at Jerusalem's Al-Aqsa Mosque compound. (Photo by MAHMUD HAMS)

اسرائیلی بمباری میں 58ہزارفلسطینی بے گھر ہو گئے، 47ہزاراقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ گزین ہیں،عرب میڈیا

غزہ (ویب ڈیسک)

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی رات گئے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 240ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فورسزنے جنوبی علاقوں پر 60 سے زائد فضائی حملے کئے اور تازہ بمباری میں شدید نقصان پہنچایا۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 58ہزارفلسطینی بے گھر ہو گئے اور 47ہزاراقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ گزین ہیں۔مزید براں بمباری سے132عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 316کو شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیل نے 6اسپتالوں سمیت15طبی مراکز کوبھی نشانہ بنایا، سعودی عرب، روس اور یورپی یونین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا جبکہ ہنگری نے مخالفت کردی۔قبل ازیںفلسطینی حکام نے کہا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 217 ہوگئی، شہدا میں63بچے اور 36خواتین بھی شامل ہیں، بمباری سے 1500سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے اب تک 3بچوں سمیت 23فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،،غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں شہدا کی مجموعی تعداد 240ہوگئی۔