اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کورونا کیسز کی شرح تقریبا 6 فیصد ہونے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کردی گئی، وفاقی تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کے 3جون کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6جون تک توسیع کر دی، 3 جون کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں 7جون سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ڈائریکٹر اکیڈمکس سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح تقریبا 6 فیصد ہونے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی گئی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش میں 24مئی سے 6جون تک توسیع کر دی گئی ہے، پہلے سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی جس کا نظرثانی اجلاس 3جون کو ہو گا، تمام علاقوں کے تعلیمی افسران کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھجواتے ہوئے اس پرمن و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 23مئی تک بند کیا گیا تھا تاہم این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پانچ فیصد سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح والے شہروں میں تعلیمی ادارے 7جون تک بند رہیں گے