اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان کو امریکی آن لائن شاپنگ پورٹل ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کہا کہ ایمیزون نے کنفرم کر دیا کہ پاکستان کو ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوان مرد و خواتین کے لیے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔