اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

پاکستان  بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید88مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 20177تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4007نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کوروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.43تک پہنچ گئی ۔اب تک جن افراد کو کوروناوائرس ایکسین کی ایک خوراک لگائی گئی ،ان کی تعداد 26لاکھ31ہزار873تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ76ہزار 907افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 11لاکھ93ہزار441افراد کو کوروناوائرس کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 34568افراد کو کوروناوائرس کی مکمل ویکسین لگا دی گئی ۔ اب تک کوروناوائرس ویکسین کل 49لاکھ56ہزار853خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 11ہزار475خوراکیں لگائی گئیں جبکہ ہفتہ کے روز سے30سے40سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل بھی شروع ہو گیا اور این سی او سی کی جانب سے عوام سے کہا گیا کہ وہ 1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کرائیں اور ویکسین لگوانے کی تاریخ حاصل کریں اور دی گئی تاریخ یا بعد میں آکر ویکسین لگوائیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8لاکھ97ہزار468تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھرمیں کوروناوائرس کے8 لاکھ13ہزار855مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد63436تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4412 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب  ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.7   فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3712مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت اسلام آبادکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7696تک پہنچ گئی۔خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6790تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24522تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21649تک پہنچ گئی،

۔ملک بھر میں 30برس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ این سی او سی کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہوگئی، 30 سال سے زائد عمرکے افراد خود کو رجسٹر کرائیں، اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔