TOPSHOTS Palestinians walks across the rubble of destroyed buildings and homes in the Shejaiya residential district of Gaza City on July 26, 2014. The bodies of at least 35 Palestinians were recovered from rubble across Gaza in the three hours since a humanitarian truce came into effect, raising to over 900 the overall death toll of Israel's onslaught on the territory since July 8, medics said. Thirteen bodies were recovered in Shejaiya in eastern Gaza City, 13 more in Deir al-Balah and Nusseirat in central Gaza, and nine in north Gaza.

غزہ  (ویب ڈیسک)

فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری  کے نتیجے میں اب تک 1800 مکانات تباہ ہوئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک فلسطینی وزیر ناجی سرحان نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 1800 مکانات مکمل طورپر مسمار ہوئے جب کہ 16 ہزار 800 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی وزیرسرحان نے کہا کہ صہیونی دشمن نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ، ان میں سے 50 ہزار فلسطینی عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 70 ہزار فلسطینی اپنے اقارب کے ہاں ہیں۔ناجی سرحان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بمباری کرکے 5 کثیر منزلہ ٹاور مسمار کیے۔ان میں 74 مختلف اداروں کے دفاتر تباہ ہوئے۔ بمباری میں 44 سکول تباہ ہوئے۔ تین مساجد شہید ہوئیں جبکہ40 مساجد کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میںغزہ میں 350 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمبارے سے گھروںسے محروم ہونے والے خاندانوں کو 2 ہزار ڈالر فی کس اور جزوی طورپر متاثر ہونے والے گھروں کی مرمت کے لیے فی کنبہ ایک ہزار ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔