اسلام آباد (ویب ڈیسک)
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز ہسپتال کی ایمرجنسی اور کورونا ویکسینیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ اکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے حکومت اصلاحاتی ایجنڈے عمل درآمد کر رہی ہے، ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے، حکومت عوام کو وائرس سے بچانے کے لیے بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے۔