افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد حالات غیر یقینی کا شکار ہوں گے، وزیراعظم سکاٹ موریسن
سفارتخانہ بند کرنیکا فیصلہ عارضی ہے، مستقبل میں حالات ٹھیک ہونے پرسفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے
سڈنی (ویب ڈیسک)
آسٹریلیا نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد حالات غیر یقینی کا شکار ہوں گے۔وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بیان دیا کہ آسٹریلوی سفارت خانے کے سفارتی مشن کی سیکیورٹی یقینی نہیں ہوگی۔آسٹریلیا فوجی نکالنے کے ساتھ سفارتخانہ بند کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ بند کرنیکا فیصلہ عارضی ہے۔ مستقبل میں حالات ٹھیک ہونے پرسفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے۔خیال رہے کہ امریکا اور اتحادی نیٹو فورسز نے رواں سال11ستمبر تک اپنی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کردیا ہے جس سے دو دہائیوں سے جاری امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ اب اختتام کو پہنچنے کے امکانات پید اہو گئے ہیں۔