مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی عدالت نے 86 فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف کی گئی اپیل پر سماعت منسوخ کر دی۔
فلسطینی شہریوں سے ان کے گھر چھیننے کے اسرائیلی عدالت کے اقدام پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں اور خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، ڈسٹرکٹ کورٹ میں فلسطینی خاندانوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں اسرائیل یہودی آباد کاروں کو مسلمانوں کے گھر چھین کر بسا رہا ہے، یہ معاملہ حالیہ دنوں میں غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والے اسرائیلی حملوں کی بڑی وجہ تھی۔