الحمد للہ 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، آپ بھی جلد رجسٹرڈ ہوجائیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن  ہفتہ  سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال یا زائد عمر کے افراد کو آج (ہفتہ ) سے واک ان ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسین کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال یا زائد عمر کے ہیں تو خود کو ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروائیں ۔ اسد عمرنے مزید کہا ہے کہ الحمد للہ 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، آپ بھی جلد رجسٹرڈ ہوجائیں اورویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کرسکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیزترہواورآپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔